[Pakistani]استقبال
کا فوسکری، اس جیسا کوئی دوسرا نہیں
کافوسکری یونیورسٹی کا شمار اٹلی کے پہلے اور یورپ کے دوسرے بزنس سکول میں ہوتا ہے۔ ایک ایسی یونیورسٹی جہاں تیس سے زائد زبانوں کی تعلیم دی جاتی ہے۔ یہ اسی شہر کی مانند جہاں کہ اسکی بنیاد ہے، خود بھی ثقافت کا سنگم، تعقیق کا گہوارہ اور تخلیق کا مظہر ہے۔ ایک جدید ادارہ جو کہ وقت کے تقا
ضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، اپنے آٹھ شعبوں میں اعلی تعقیقی منصوبوں اور جدت پسند پروگرامز کے ساتھ اعلی تدریسی عمل کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔
اپنے تدریسی عمل میں پانچ بین الکلیاتی سکولوں کے ساتھ، کافوسکری نے مختلف مضامین کو ہم آہنگ کر دیا ہے۔ اس طرح وینس میں تعلیم حاصل کرنے والے زیادہ وسیع شہور اور قابلیت کے حامل ہو پائیں گے: معیشت ثقافتی ورثہ کے تحفظ کے ساتھ، زبانوں کا معاشی علوم سے ربط قائم ہوجانا اور تعمیر نو کا سائنسی علوم سے ملاپ اسکی چند مثالیں ہیں۔
یونیورسٹی ہر لیول کے مطاب ق کورسز آفر کرتی ہے، جس میں انگریزی میں 15 بیچلرز ڈگری کور سز، 30 مجسٹرل ڈگری کورسز، 32 ماسٹرز اورعلاوہ ازیں ڈاکٹرز اسٹڈیز کے تحت ڈاکٹر لیول کے کورسز شامل ہیں۔ اسکے ساتھ ہی نۓ سمر سکول کے قیام نے اٹالین، غیر ملکی طلبہ اور پیشہ ور ا فراد کے لیے اٹالین اور غیر ملکی اساتذہ کے کریڈٹ کورسز اور غیر نصابی کورسز میں شرکت کا حصول ممکن بنا دیا ہے۔
کافوسکری یونیورسٹی اسکے علاوہ نہایت منفرد بین الاقوامی پروگرامز آفر کرتی ہے، جوکہ 5 بیچلرز ڈگری، 13 ماسٹرز، اور 2 پیشہ ورانہ ماسٹرز پروگرام اور 10 پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز پر مشتمل ہیں۔
"کافوسکری میں تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف کلاس رومز میں حاضر ہونا یا کتب خانوں تک رسائی حاصل کرنا نہیں۔ نہ ہی اسکا مطلب اعلی تعلیم کا حصول ہے۔ اسکا مقصد ایک منفرد تجربہ کا اک ایسے پس منظر میں لطف اٹھانا ہے جس میں کوئی دوسرا آرٹ، ثقافت، اور باہمی اشتراک کو ایک ساتھ ضم نہیں کر سکتا ہے۔ یہ صرف وینس کا خاصہ ہے۔ کافوسکری میں آپکو خوش آمدید کہا جاتا ہے۔"
کارلو کارارو، شیخ الجامعہ کافوسکری
